ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، بھارت کلسٹر بموں سے بڑی تباہی کی کوشش کررہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو مذمتی بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ پڑھیں: بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج بھی فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں