تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مولانا کو جیل بھیجیں‌ گے، تحریک انصاف کے سینیٹر کا بڑا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ ہم ایسا عمل کریں گے جس کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان جیل جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ ’مولانا کا احتساب ہوگا اور ہم اُن کو جیل بھیجیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مولانا صاحب کہتے ہیں، میں کسی کوجواب دہ نہیں ہوں مگر  ہم ایساعمل کریں گے جس کےنتیجےمیں مولانا جیل جائیں گے‘۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ ’مولانا کہتے ہیں مجھ پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ہم نیب کوثبوت دیں گےجس کے بعد مولانا کو لازمی جیل جانا ہوگا‘۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’میں 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں کوئی استعفیٰ نہیں آئے گا، لانگ مارچ کا جو نتیجہ سوچا جارہا ہے وہ کبھی اور کسی صورت نہیں نکلےگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’متبادل قیادت ڈھونڈنےسےمتعلق باتیں غیرسنجیدہ ہیں، عوام ہم سے خوش ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ پانچ سال بعد وہ ووٹ کے ذریعے کردیں گے اور اسمبلیوں میں حلیف فیصلہ کریں گے‘۔

Comments

- Advertisement -