اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو پنجاب کی  نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں کہا 90روز کے بعد نگران حکومت غیر آئینی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مراسلہ شیخ رشید کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 90 دن پورے ہونے پر الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا ، پنجا ب میں الیکشن ابھی تک نہیں کروائے گئے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ ابھی حتمی طور پر معلوم نہیں کہ کب الیکشن کروائے جائیں گے، 90روز کے بعد نگران حکومت غیر آئینی ہو چکی ہے، نگران حکومت کو کام کرنے سے فوری روک دیا جائے۔

مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن چوہدری پرویزالٰہی کی حکومت کو پنجاب میں بحال کرے، اگر نگران حکومت کو ختم نہ کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں