اسلام آباد: سینی گال کے صدر میکی سال پاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینی گال کےصدر میکی دو روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ان کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔
سینی گال کے صدر کو بچوں کی جانب سے پھول پیش کیے گئے اور اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
میکی سال دو روزہ قیام کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان اور سینی گال کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینی گال کے صدر کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور کو مزید فروغ دینا بھی ہے۔