تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لڑکی بن کر دوست کا امتحان دینے والے لڑکے کے ساتھ کیا ہوا؟

سینیگل: افریقی ملک سینیگل میں لڑکی بن کر دوست کا امتحان دینا لڑکے کو مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سینیگل میں ایک نوجوان لڑکا لڑکی بن کر اپنی دوست کا امتحان دینے پہنچا تو اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ خادم نے ہائی اسکول گریجویشن کے امتحان میں اپنی 19 سالہ دوست کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور دوست کی بجائے خود امتحان دینے پہنچ گیا۔

دوست کی طرح دکھنے کے لیے اس نے خود کو اسی طرح تیار کیا، لڑکے نے اسکارف، بالیاں، لڑکی کا یونیفارم پہنا اور میک اپ کرکے ٹیچرز کو بے وقوف بناتے ہوئے امتحان ہال میں داخل ہوگیا اور ایسا اس نے تین دنوں تک کیا۔

لڑکے کو لگا کہ اس کا منصوبہ کامیاب ہوگیا ہے تبھی ایک سپروائزر کو خادم پر شک ہوا جب اس کی جانچ کی گئی تو ساری اصلیت سامنے آگئی۔

Khadim Mboup disguised himself as a woman to sit his girlfriend's school-leaving English paper.

رپورٹ کے مطابق 31 جولائی کے روز پولیس کو امتحان ہال میں بلایا گیا اور خادم کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا، خادم کے ذریعے پولیس اس کی دوست تک بھی پہنچی جو ہوٹل کے کمرے میں اس کا انتظار کررہی تھی تاہم لڑکے نے سارا الزام اپنے اوپر لے لیا۔

لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ کام محبت کی خاطر کیا ہے کیونکہ اس کی دوست کی انگلش اتنی اچھی نہیں تھی اور اسے امتحان میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔

پولیس نے لڑکے کی ایک نہ سنی اور دونوں کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر دونوں کو سزا دی گئی تو وہ دونوں اگلے پانچ سالوں تک ملک میں کسی بھی قسم کے امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے اور نہ ہی وہ کسی بھی قسم کی ڈپلومہ ڈگری لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -