تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

‘ الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ابھی پوری فلم چلنا باقی ہے ‘

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ابھی پوری فلم چلنا باقی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور وہ فوری الیکشن چاہتے ہیں، عوام سے پوچھیں ریفرنڈم کرادیں، 2 دن باقی رہ گئے ہیں آئیں الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ابھی پوری فلم چلنا باقی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ آپ کا استحقاق بھی مجروح ہورہا ہے، عدالتی حکم کے بعد بھی ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، کانپیں ٹانگیں مارچ ڈی چوک پر بھی آیا ہم نے کچھ نہیں کیا، ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا اور نہتے پاکستانیوں پر شیلنگ کی گئی، سب کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، کیا جنگل کا قانون ہے؟ آپ کو شرم آنی چاہیے یہ جمہوری ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سب سے زیادہ مارچ اور جلسے کیے، ہمارے مارچ میں 20 لاکھ لوگ نکلے، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سازش کے تحت اس حکومت کو مسلط کیا گیا ہے اور اب تمام نگاہیں سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہیں۔

Comments