اشتہار

‘ 18 ویں آئینی ترمیم پر نظرِ ثانی میں کوئی حرج نہیں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نظام کی تصیح کیلیے بحث اور 18 ویں ترمیم پر نظر ثانی میں کوئی حرج نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں سیاسی افہام وتفتہیم کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے، نظام کی تصحیح کیلیے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا ہر وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید لکھا کہ 18 ویں ترمیم پر نظرثانی میں کوئی حرج نہیں، عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ ایسا مضبوط جمہوری نظام جہاں عوام کے پاس فیصلہ سازی کی براہ راست طاقت ہو۔

فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک بااختیار مقامی نظام حکومت جمہوری عمل کے لیے زبردست اہمیت رکھتا ہے۔ بااختیار لوکل گورنمنٹ نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں