پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کی لندن روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد یہ حکومت بھی ایکسپورٹ ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ پاسپورٹ کے بعد اب بورڈنگ پاس بھی جاری ہوجائے گا۔
سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ جلد ہی یہ حکومت بھی ایکسپورٹ ہوجائے گی، الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔
کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ پاسپورٹ کے بعد اب بورڈنگ پاس جاری ہوگا – جلد یہ امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹ ہو جائے گی- ملک میں الیکشن کا وقت آگیا ہے –pic.twitter.com/Xcp1XdxsMX
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 5, 2022
واضح رہے کہ مریم نواز پاسپورٹ ملتے ہی آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں
مریم نواز ساڑھے چار سال بعد لندن کیلیے روانہ ہوئی ہیں، وہ لندن میں والد اور بھائیوں سے ملاقات کے علاوہ سرجری بھی کرائیں گی، ان کا وہاں قیام ایک ماہ تک ہوگا۔