تازہ ترین

’موجودہ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام پر بوجھ ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا ہر گزرتا دن عوام پر بوجھ ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کے موجودہ حالات پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین بحران سے گزر رہا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت کا ہر گزرتا دن عوام پر بوجھ ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ عمران خان حکومت میں کورونا کے باوجود پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت تھی اور پاکستان کی معیشت کی پذیرائی پوری دنیا میں ہو رہی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صرف نئے انتخابات ہی حالات بہتر کر سکتے ہیں۔

 

Comments