تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض میں مبتلا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال کو کینسر کا مرض تشخیص ہوا ہے جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے ہیں۔

اداکار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے کینسر کے مکمل علاج کے لیے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے اگلے ہفتے جاپان میں کینسر ماہرین ان کا تفصیلی چیک اپ کریں گے اور علاج شروع کریں گے۔

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں ان کی بہترین اداکاری پر بی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اب پیمبر نہیں آئیں گے اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم جاپان کنکشن پر ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔

Comments

- Advertisement -