جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور کے ایک اور سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کی خاتون ملازمہ کوہراساں کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال کے سینئرمیڈیکل افسر کا خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ، متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورمیں جناح اسپتال کےبعد ایک اورسرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا، گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال کے سینئرمیڈیکل افسر نے خاتون ملازمہ کوہراساں کرنے کی کوشش کی۔

خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کرلیا گیا ہے ، پولیس نےلڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایم اونے گزشتہ روز مجھے کمرے میں بلایا اور ہراساں کیا، روکنے پرمیرے کپڑے پھاڑ دیئے اورشدید زدو کوب کیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا ڈاکٹرشہباز نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی، مذکورہ ڈاکٹر کرپشن کےالزام میں معطل رہ چکا ہے۔

گذشتہ روز ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں