پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہی نہیں بلکہ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہے۔
طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی جس کے بعد اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی۔
طارق جمیل نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔
اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔
سینئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی جارہی ہے۔