بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی سی کےسینئر پروفیسر بھی کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر کارڈیک سرجن پروفیسر آفتاب یونس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

چیف ایگزیکیٹو پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق سینئر کارڈیک سرجن پروفیسر آفتاب یونس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، سینئر پروفیسر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں سرجری سے روک دیا گیا ہے۔

پروفیسر آفتاب یونس کو پی کے ایل آئی میں قرنطینہ کردیا گیا جب کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرمحکمہ صحت کی ٹیمیں پی آئی سی پہنچ گئیں۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کے آئی سی یو عملےکی اسکریننگ کی جارہی ہے اور متاثرہ پروفیسر سے رابطہ کرنے والے ملازمین کےبھی ٹیسٹ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی بھی مہلک وبا کا شکار ہونے لگے ہیں، ملک کے دو ڈاکٹرز اس وبا کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذارانہ پیش کر چکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ اور کراچی کے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو شامل ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں