ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محمود اچکزئی کے بیان پر سینئر وزیرپنجاب پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے محمود اچکزئی کے بیان پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا محمود اچکزئی کا لاہور اور پنجاب دشمنی بیانیہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں صوبائیت کو ہوا دینا کسی طور قبول نہیں، اچکزئی نے مینارپاکستان پر زندہ دلان لاہور کی کھلم کھلا تضحیک کی، اہل لاہور کے خلاف الزام تراشی کسی سیاسی سوچ کا حصہ نہیں ہو سکتی، اچکزئی تاریخ مسخ نہ کریں، انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مخالفت میں اس حد تک جانا نا قابل فہم ہے۔

‘اچکزئی نے لاہور میں کھڑے ہو کر لاہوریوں کی توہین کی’

عبدالعلیم خان نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان پر پی ڈی ایم قیادت کو نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن ایشوز کی سیاست کرے، غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہیں، پنجاب اور لاہور کے خلاف بیانات دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچکزئی مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے تمام حدیں پار کررہے ہیں، قوم پاکستانی پرچم تلے متحد ہے، انتشار کی کوشش ناکام ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں