ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں، امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیرخارجہ کا دفترخارجہ پہنچنےپرسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے استقبال کیا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت پاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق ایلس ویلزکا اگست 2017 سے یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے جبکہ امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور4 دسمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکہ دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں