اشتہار

سنسنی خیز ویڈیو: دو سانپوں کی لڑائی کے دوران نوجوان بے خطر گولف کھیلتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کبھی کبھار ایسی پر خطر ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس کو دیکھتے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جیسا کہ یہ نوجوان دو بڑے سانپوں کی لڑائی کے درمیان بے خوف گولف کھیل رہا ہے۔

دلیری اور خوف انسانی خصوصیات میں شامل ہیں دنیا میں کچھ لوگ معمولی باتوں پر خوفزدہ ہو جاتے ہیں تو کئی ایسے بھی ہیں کہ جنہیں دنیا کی خطرناک ترین چیزیں بھی خوفزدہ نہیں کرتیں۔

سانپ ایک انتہائی زیریلا موذی جانور ہے اور اگر کسی عام شخص کے سامنے سانپ کیا اس کا ذکر بھی آ جائے تو ہو سکتا ہے کہ مارے خوف کے اس کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں لیکن آسٹریلیا میں دو بڑے سانپ میدان میں لڑ پڑے لیکن وہاں گولف کھیلنے دلیر نوجوان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر برستین کی ہے جہاں لڑتے ہوئے دو نر سانپوں سے صرف چند میٹر دور ایک نوجوان ناگوں کی اس جنگ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گولف کھیلنے میں منہمک ہے۔

 

نوجوان گولفر کو سانپوں کی موجودگی میں اس قدر بے خوف دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ اکثر نے نوجوان کو بہادر کے خطاب سے نواز دیا۔

ایک صارف نے کچھ منفرد انداز میں نوجوان کی تعفیر کی اور لکھا کہ آسٹریلوی کسی اور ہی مٹی سے بنے ہیں اور ہمیں ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے اس موقع پر واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے بہادر کیمرہ مین کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ سب گولفر کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی کیمرہ مین کی بات نہیں کر رہا جو گولف کھیلنے والے شخص سے زیادہ سانپوں کے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں