کولیسٹرول یا عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر انڈا کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی ہدایت کرتے ہیں کہ اگر اُن کا دل چاہے تو وہ زردی کو الگ کر کے صرف سفیدی کھا سکتے ہیں۔
انڈے کو تین مراحل یعنی چھلکا، سفیدی اور زردی میںتقسیم کیا جاتا ہے۔
اگر آپ انڈا تل کر کھانے چاہتے ہیں تو اس کی زردی نکالنا بہت ہی کٹھن اور دشوار مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ اتنی آرام سے علیحدہ نہیں ہوتی۔ ہاں اگر آپ انڈے کو ابال کر کھاتے ہیں تو زردی کو آسانی سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ نے کبھی انڈے کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ کیا ہے تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کم از کم پانچ سے دس منٹ کا وقت اس کام میں لگ جاتا ہے مگر اب اس کا آسان طریقہ سامنے آیا ہے مگر اب آپ یہ کام ایک بوتل کی مدد سے کرسکتے ہیں۔
This is the easiest way to separate yolks from egg whites pic.twitter.com/NVIRyEQIwf
— The Sun (@TheSun) February 7, 2021
اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پیالے میں انڈے کو توڑ کر ڈالنا ہے اور پھر خالی بوتل کو دبا کر زردی کے پاس لے جانا ہے جس کے بعد زردی خود بہ خود بوتل میں چلی جائے گی، یوں آپ مشکل کام آسانی کے ساتھ چند سیکنڈ میں انجام دے سکتے ہیں۔
آپ انڈے کی زردی اور سفیدی کس طرح علیحدہ کرتے ہیں؟ اور اس طریقے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔