ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘اب ہم اکھٹے نہیں رہے’، معروف گلوکارہ نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ میں اس شخص کا احترام کرتی ہوں جس نے مجھے بہترین وقت دیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ سوالات پوچھے والوں سے کہتی ہوں کہ جی ہاں ہمارے تعلقات کا اختتام ہوگیا ہے میں تعلقات کا اختتام بہت احترام سے کرنا چاہتی تھی اور کردیا، اب ہم اکٹھے نہیں رہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی توڑ دی؟ افواہیں سرگرم

رواں سال جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں، جس پر آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سے ایک دوسرے کو ان فالو اور تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جب کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں