تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سربیا نے روس پر پابندیوں کی مخالفت کردی

روس یوکرین تنازعے میں شدت آنے لگی، تاہم یورپی ممالک نے متعدد وجوہات کی بناء پر روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین روسی جارحیت روکنے کےلیے امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے روس پر معاشی پابندیاں عائد کی جارہی ہے تاہم سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے ان پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سربین صدر نے قوم سے خطاب میں سوال کیا کہ جہاں تک پابندیوں کا تعلق ہے تو مجھے بتائیے کہ ہم صرف کسی کو خوش کرنے کے لیے روس کے خلاف راتوں رات پابندیاں کیسے لگا سکتے ہیں؟ جس نے 1990 میں ہمارے پابندیاں عائد نہیں کی، جمہوریہ سرپسکا کے خلاف پابندیاں عائد نہیں کیں۔

صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا کہ ہم کیسے روس پر پابندیاں لگا سکتے ہیں جس نے 2015 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہمیں بچایا؟

انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک اقوام متحدہ سربیا کی خود مختاری کا ضامن ہے، جس ملک نے ہمیشہ ہمیں بچایا ہو ہم اس کے خلاف پابندی عائد کرکے بے ایمانی نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -