تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سربیا : دوبارہ لاک ڈاؤن کے اعلان پر ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا

بلغراد : سربیا میں لاک ڈاؤن کے دوبارہ نافذ کرنے کے اعلان پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا، انتظامیہ نے جمعہ سے پیر تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک سربیا میں گذشتہ روز صدر کی جانب سے دارالحکومت بلغراد میں 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی اور جمعے سے پیر تک کرفیو کا اعلان کیا گیا جب کہ اس حکم نامے کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔سربین صدر کے اعلان کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے اعلان پر شہری مشتعل ہوگئے، ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت بلغراد میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر، بوتلیں اور انڈے برسائے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سربیا کے وزیر اعظم نے پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اس کے کہنے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ سربیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 341 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سربیا کے صدر نے کورونا کی صورت حال کو نہایت تشویشناک اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کی صلاحیتیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا ہے کہ صدر نے سیاسی فائدے کے لیے لاک ڈاؤن میں قبل ازوقت نرمی کردی تھی یہاں تک کہ فٹ بال میچز میں تماشائیوں کو جانے کی بھی اجازت دی گئی تھی، اپوزیشن کے مطابق 21 جون کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہٹائی گئی پابندیاں دوبارہ لگائی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -