ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سانحہ بڈھ بیر: 15 مشتبہ افراد اور حملہ میں استعمال گاڑی کا مالک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی/ لاہور : سانحہ پشاورکے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ راولپنڈی اور لاہور سے متعدد مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے  پشاور حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پیر ودھائی میں قانون نافذ کر نے والے اداروں اور پولیس نےسرچ آپریشن کیا۔ اس دوران غیر ملکی سمیت پندرہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ سے شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر ستائیس مشتبہ افرادگرفتار کئے گئے۔ کوہاٹ اور پیر محل میں کئے گئے سرچ آپریشنز کے دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

اِسی طرح مردان سے تین افغانیوں سمیت تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لمہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی آصف نامی شخص کے نام پر تھی۔ آصف نے گاڑی کو اپنے بہنوئی کے ہاتھوں سندھ کے علاقے کموںخیل میں فروخت کیا تھا۔

پولیس اور حساس اداروں نے صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کاربیچنے والے ڈیلر اکمل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں