ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سرینا ولیمز کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ سابق امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، سرینا کی صاحبزادی کا نام ’اڈیرا ریورر‘ رکھا گیا ہے۔

سرینا کے شوہر الیکسز اوہنیان نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

سرینا ولیمز کے شوہر نے بتایا کہ بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند اور خیریت سے ہیں، واضح رہے کہ سرینا کی بڑی بیٹی کی عمر پانچ سال ہے۔

سابق امریکی ٹینس اسٹار کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز اور اوہانیان 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اسی سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام الیکسز اولمپیا اوہانیان جونیئر رکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں