جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فرنچ اوپن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم جاری ہے، جہاں شائقین ٹینس کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، تئیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی امریکی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو قازقستانی پلیئر ایلینا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔

اس غیر متوقع شکست کے بعد سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں، قازقستانی پلیئر ایلینا ریباکینا نے سرینا ولیمز کیخلاف چھ تین اور سات پانچ سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سرینا ولیمز تئیس گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ دو ہزار سترہ کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں