نیویارک : امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز یو ایس اوپس کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، ناکامی کے سبب وہ پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہوگئیں ہیں۔
نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو دن میں تارے نظر آگئے، بائیس گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا کو سربیا کی کیرولیناپلسکوا نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا نیٹ دوسرے سیٹ میں بھی کیرولینا نے امریکی اسٹار کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور سات پانچ کے اسکور سے فتح سمیٹ کر سرینا کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
اس ناکامی کے بعد سرینا عالمی نمبر ایک پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی اور یہ مقام جرمنی کی اینگلک کربر کو مل جائے گا۔
چند روز قبل ہی سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں یرسلوا شیوڈوا کو ہرانے کے بعد گرینڈ سلام مقابلے میں 308 ویں کامیابی کے بعد فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔