اشتہار

نرس ’قاتل‘بن گئی! نومولود بچوں کا سفاکانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی اسپتال کی ایک نرس پر 7 نوزائیدہ بچوں کو جان سے مارنے اور دس بچوں کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیاٰ گیا ہے۔

برطانیہ کے ایک اسپتال میں تعینات نرس کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل سات نوزائیدہ بچوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے اور 10 کو زخمی کرنے کی کوشش کے الزامات ہیں۔

ملزمہ لوسی لیٹبی پر سال2015 اور2016 میں کاؤنٹس آف چیسٹر اسپتال میں بچوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم مذکورہ نرس نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی عدالت میں کیس کی سماعت کی گئی، ملزمہ کا اپنے دفاع میں کہنا تھا کہ انتہائی نگہداشت کی نرسری جہاں کم از کم ایک نوزائیدہ کی موت ہوئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں کام کرنے کا محفوظ ماحول نہیں تھا اور اس سے کمزور بچے کی صحت پر برا اثر پڑسکتا تھا۔

اسپتال میں موجود سیوریج لائن سے گندہ پانی نکل کر فرش پر پھیل رہا تھا، اس نے بتایا کہ جس وقت 5سالہ بچے کا ٹیسٹ کیا جارہا تھا وہاں یہی مسائل موجود تھے وہاں پر صفائی کا فقدان تھا اور عملہ ہاتھ بھی نہیں دھوتا تھا۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ میں نے بچوں کے خون کی نالی میں ہوا داخل کی اور انہیں انسولین دی۔

قبل ازیں ایک پیڈیاٹرک کنسلٹنٹ نے گواہی دی تھی کہ اس نے لیٹبی کو ایک 98 منٹ کے نومولود بچے کو مارنے سے روک دیا تھا جو قبل از وقت پیدا ہوا تھا۔

کنسلٹنٹ نے مبینہ طور پر لیٹبی کو انکیوبیٹر کے اوپر کھڑے ہوئے دیکھا جب بچے کی آکسیجن کی سطح کم ہوگئی تھی۔ کنسلٹنٹ نے مبینہ طور پر دیکھا کہ بچے کی سانس لینے والی ٹیوب ختم ہوگئی تھی۔

اس گواہ نے بتایا کہ ملزمہ لیٹبی نے مبینہ طور پر بچے کی مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی قسم کے اقدامات کیے کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ہی اسپتال میں لیٹبی کے ایک دوست کے ساتھ اکیلے رہنے سے پریشان تھا۔ مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک بچے کی ماں نے لیٹبی کو مبینہ طور پر اپنے نوزائیدہ بیٹے کو مارنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جب وہ اس رات کمرے میں داخل ہوئی۔ بچے کی ماں نے کہا کہ اس نے بچے کے منہ کے پاس خون دیکھا اور اس کی خوفناک چیخیں سنی جب لیٹبی انکیوبیٹر کے پاس ہی کھڑی تھی۔

ماں نے بتایا کہ نرس نے اسے بتایا کہ بچے کو ناسوگاسٹرک ٹیوب ڈالی گئی تھی جس کی وجہ سے خون بہہ رہا تھا لیکن لیٹبی نے اس کی تردید کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں