تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان سے سیریز، انگلینڈ کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی پیشکش مسترد کر دی۔ انگلش بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریزکی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مستقل قریب میں پاک بھارت باہمی سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے بھارت صرف عالمی ایونٹس میں ہی پاکستان سےکھیلےگا۔

انگلینڈ کی جانب سے دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کی پیشکش سے متعلق پی سی بی کا موقف سامنے آیا ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ نے 15 سال سے نہ ہونے والی پاک بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز کو ممکن بنانے کے لیے اپنی سرزمین کو بطور نیوٹرل مقام کے طور پر پیش کیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین انگلش بورڈ مارٹن ڈارلو نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات میں یہ پیشکش کی ہے۔

مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ ان میچوں کے دوران انگلینڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئے گی کیونکہ دونوں ممالک کے بہت زیادہ افراد برطانیہ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 سے اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں بھارت سے کھیلنےمیں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے سیریز کےحوالے سے غیررسمی پیشکش کی ہے جب کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -