اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

’’15 مددگار‘‘ سے بولا گیا سنگین جھوٹ گلے پڑ گیا، 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں چار افراد نے 15 مددگار پر دو کروڑ روپے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی جو درست ثابت نہ ہونے پر اطلاع دینے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں 15 مددگار پر جھوٹی کال کر کے اطلاع دی گئی ہے کہ ڈاکو ان سے گن پوائنٹ پر 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہوئی پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور کال کرنے والوں سے تفتیش کی تو ملزمان کے بیانات الگ الگ نکلے جس پر پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم عمران نے لین دین کے تنازع پر ایک پارٹی کو 2 کروڑ روپے واپس کرنے تھے اور انہوں نے یہ رقم ہڑپ کرنے کے چکر میں ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔

پولیس نے مرکزی ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایس پی سٹی لاہور نے ایس ایچ او شاہدرہ اور ان کی ٹیم کا کارکردگی پر شاباش پیش کی اور کہا کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی کال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں