جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عام انتخابات : الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا، جس کے لئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہے، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئےنادرا کے سرور کا سہارا لے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے اپنا سرور موجود نہیں ہے، الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں رینٹ ادائیگی کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج نئے سافٹ وئیر الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کئے جائیں گے اور الیکشن مینجمنٹ سسٹم ڈیجیٹل اور مینیوئل طریقوں سے چلایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں