14 C
Dublin
منگل, جون 4, 2024
اشتہار

300 ارب روپے کی سرمایہ کاری ، پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے پاکستان میں 300ارب روپے کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ جن یانگشینگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑبھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی پاکستان میں 300 ارب کی مزیدسرمایہ کاری کرنےجارہی ہے، سرمایہ کاری کے بعد 2025 میں کمپنی پاکستان سے 100ملین ڈالر کے ٹائر برآمد کرسکے گی۔

- Advertisement -

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ اس سرمایہ کاری سےپاکستان میں تقریباً ایک ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرزگروپ نے پاکستان کی کاروباردوست پالیسیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹائرزکی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔

وزیر اعظم نے سروس لانگ مارچ ٹائرزکے پاکستان میں آپریشنزکو وسعت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیاد پر اقدامات کررہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہمی کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں