لاہور: سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے، شہری نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست دے دی جس پر سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
شہری نے درخواست میں کہا کہ اسپتال کی فائل پر بیٹے کی پیدائش درج ہے، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ہے، میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا جس میں اسپتال عملہ ملوث ہے۔
- Advertisement -
شہری کی درخواست پر لاہور کی سروسز اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔