پسرور میں سیکیورٹی گارڈ کی تین سالہ بچی کو ڈرپ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹر اور نرسوں کی موجودگی میں سیکیورٹی گارڈ نے تین سالہ بچی کو ڈرپ لگائی۔
بچی کو طبیعت ناسازی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا تھا۔
- Advertisement -
اس سے قبل بھی اسپتال میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن محکمہ صحت حکام کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔