تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ایبٹ آباد، جیپ گہری کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں باراتیوں کی جیپ کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی ایبٹ آباد میں باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ گلی میرا کے قریب جیپ گہری کھائی میں جا گری۔

Comments