پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لندن: سیون کنگز ہائی روڈ پرتراویح کے دوران مسجد کے باہر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لندن کے علاقے آئیفورڈ کی سیون کنگ مسجد کے باہر تراویح کے دوران مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں سیون کنگ مسجد میں تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جسے نمازیوں نے پکڑ کر مسجد سے باہر دھکیل دیا۔

مسلح شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد حملہ آور کو تلاش کرلیا جائے گا۔

کرائسٹ چرچ میں جو ہوا وہ ہمارے ملک کی پہچان نہیں، وزیر اعظم نیوزی لینڈ

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد پر دہشت گرد نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

افسوسناک واقعے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسیںڈا آرڈرن نے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں