کراچی : سندھ کی سات رکنی نگراں کابینہ نےحلف اٹھالیا، حلف برداری کے بعد کابینہ نے مزار قائد پر حاضری دی، نگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلٰی کا انتخاب ہو یا کابینہ کے چناؤ کا معاملہ سندھ تمام تینوں صوبوں پر بازی لے گیا، سندھ کی سات رکنی نگران کابینہ نےحلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک کی۔
سندھ کی نگراں کابینہ میں خیر محمد جونیجو، مشتاق احمد شاہ، جمیل یوسف، دوست محمد چانڈیو، سعدیہ رضوی، جنید شاہ اور سائمن جون ڈینئل شامل ہیں۔
جیمل یوسف کا تعلق کراچی سے ہے، پیشے اعتبار بزنس مین ہیں اور سی پی ایل سی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جمیل یوسف سی پی ایل سی کے چیف بھی رہے۔
ڈاکٹر سعدیہ امراض نسواں کی تجربہ کار ڈاکٹر ہیں، انھوں نے کراچی کے مختلف اسپتالوں میں شعبہ امراض نسواں شروع کیا۔
ڈاکٹرجنید علی شاہ ،سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ بیٹے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے آرتھو پیڈیک سے سرجن ہیں۔
مشتاق احمد شاہ پولیس سروس سے وابستہ رہے،وہ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ بھی رہ چکے ہیں۔
حلف برادری کے بعد نگراں وزیراعلٰی فضل الرحمان کے ہمراہ کابینہ اراکین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
اس موقع پرنگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کراناہماری ذمہ داری ہے، میری کابینہ غیر سیاسی ہے۔