کراچی : سات محرم الحرام کا دن کربلا کے شہید اور حضرت امام حسینؓ کے بھتیجے شہزادہ قاسمؓ سے منسوب ہے، اس دن شہزادہ قاسم ابن حسن کی یاد میں مہندی کی زیارت بر آمد کی جاتی ہے۔
آج سات محرم کربلا کے اُس شہزادے کا ذکر ہے، جو زندگی میں ہی یزیدی لشکر کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہوگئے، شہزادہ قاسم ابن الحسن جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے بابا حسن ابن علی کی نیابت کی۔
حضرت قاسم فرزند رسول (ص) حضرت امام حسنؓ کے فرزند ہیں، حضرت قاسم چچا حسین ابن علی سے اجازت لے کر میدان کربلا میں آئے تو دادا علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کی وارثت سے ملنے والی شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھائے لیکن پھر یزیدی لشکر نے گھیر کر آپ کو شہید کردیا.
شہادت کے وقت آپ صرف تیرہ برس کے تھے۔
آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں حضرت قاسم کی مہندی اٹھائی جائے گی جبکہ مجالس عزا میں علماء و ذاکرین حضرت قاسم کا واقعہ شہادت بیان کررہے ہیں وہیں ان کی قربانی سے منسوب ، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔