باجوڑ ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار فوراََ جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبنے والے7 افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔
سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق
خیال رہے کہ رواں برس 27 ستمبر کو سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا تھا۔