اشتہار

اسکول اور مسافر بس میں‌ تصادم، خاتون سمیت 7 بچے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست نئی دہلی میں اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 بچے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے نارائنا میں اسکول بس اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 بچے زخمی ہوگئے۔

خاتون گیتا چوہان سمیت بچوں کو چہرے، ہاتھ اور پاؤں پر خراشیں آئی ہیں، اسکول بس میں سوار 27 بچوں کو مہتا اسپتال اور کپور نرسنگ ہوم منتقل کیا گیا جہاں بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں صبح 7 بجکر 12 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی، راجندر نگر میں سلوان پبلک اسکول کی بس بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایک خاتون نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کا بیٹا چھٹی جماعت کا طالب علم ہے اور آج اس کا ٹیسٹ تھا، وہ بس میں کھڑکی کی سیٹ پر بیٹھا تھا کہ مسافر بس اسکول بس سے ٹکرائی اور فٹ پاتھ میں جاگھسی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد بچے خوفزدہ ہوگئے تھے، میرے بیٹے کے سر پر معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اب وہ خیریت سے ہے۔

ایک اور 29 سالہ خاتون ریتا سنگھ کا کہنا ہے کہ میں اس مسافر بس میں گزشتہ تین ماہ سے سفر کررہی ہوں، بس شیوا جی اسٹیڈیم سے مدھو ویہار جاتی ہے اور حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور پربھات ملک کو کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں