تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین سمیت7 جاں بحق

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں گاڑی بانڈی میرہ سے حویلیاں جانے والی جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 7 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جیپ میں 13 خواتین ، بچہ اور ایک ڈرائیور سوار تھے، حادثہ کرلہ ہرنو کے مقام پر پیش آیا، جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری، حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق خواتین بانڈی میرہ جنازہ میں شرکت سے واپس جارہی تھیں، زخمیوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -