تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

والدین کی غلفت، بچہ ایئرپوڈ نگل گیا

واشنگٹن : امریکا میں 7 سالہ بچے نے کرسمس پر تحفے میں ملنے والا ایئرپوڈ نگل لیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایئرپوڈ قدرتی طور پر خود بخود باہر نکل آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے بچوں کی نظروں سے ہر چیز دور رکھنی پڑتی ہے کیونکہ انہیں جو نظر آجائے وہ اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا اسے منہ میں ڈال لیتے ہیں، ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے نے وائر لیس ائیر پوڈ غلطی سے نگل لیا۔

کمسن بچے کی والدہ کیارا اسٹراڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کرسمس کے موقع پر ائیر پوڈز کا تحفہ دیا تھا، یہ وائر لیس ائیر پوڈز بلو ٹوتھ کی مدد سے چلتے ہیں۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ان کا بیٹا ائیر پوڈ کو منہ سے پکڑا ہوا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس کے حلق میں چلا گیا جس کے بعد وہ بیٹے کو اسپتال لے گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چلڈرنز ہیلتھ کئیر آف اٹلینٹا اسپتال میں بچے کا ایکسرے لیا گیا جس میں صاف نظر آرہا تھا کہ ائیر پوڈ بچے کے پیٹ میں موجود ہے۔

ڈاکٹرز نے بچے کا معائنہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس ائیر پوڈ کو ایسے ہی بچے کے پیٹ میں چھوڑ دیا جائے جو قدرتی طور پر باہر نکل جائے گا۔

Comments

- Advertisement -