اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی ننھی زینب کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں دل کے مرض کے علاج کے دوران جاں بحق ہونے والی فیصل آباد کی سات سالہ ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس کے بعد چوہڑ ماجرا قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، ننھی زینب کےمٹی میں مل جانےپر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

زینب کی میت گزشتہ روز واہگہ بارڈر سے پاکستان لائی گئی اور بعد میں فیصل آباد کی اقبال کالونی میں آبائی گھر پہنچائی گئی تھی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ فیصل آباد کے رہائشی مجاہد سرفراز کی سات سالہ بیٹی زینب پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا تھی، وہ گزشتہ ہفتے علاج کیلئے بھارتی شہر لدھیانہ گئی تھی جہاں دو جون کو اس کا دس گھنٹے پر محیط پہلا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے بعد ننھی زینب کی حالت خراب ہو گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ، جہاں وہ تین جون کو علی الصبح انتقال کر گئی، زینب کا ایک ماہ بعد دہلی کے اسپتال میں دوسرا آپریشن ہونا تھا۔

اے آر وائی کے پروگرام شان رمضان میں زینب کے علاج کے لئے مالی امداد کی اپیل کی گئی تھی، س پر مختلف شہروں سے مخیر حضرات کے علاوہ فیصل آباد کے صنعتکار اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے زینب کے علاج کے لئے پندرہ لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں