منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ : تعداد 07 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :15ماہ تک پولیو سے پاک رہنے کے بعد بدھ کے روز ملک میں ایک ماہ کے عرصے میں پولیو کا ساتواں کیس رپورٹ ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مزید ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد پولیو کیسز کی تعداد7ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے کیسز کی تعداد 6ہوگئی ہے، بچی کی معذوری2مئی کو رپورٹ ہوئی تھی۔

پولیو کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دوبارہ پولیوکی وبا پھوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اجتماعی نقصان ہے، دنیا کا 99 فیصد سے زیادہ حصہ اب پولیو سے پاک ہے، ہمارے بچے بھی اس لاعلاج بیماری سے پاک زندگی کے مستحق ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت وباکے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کوشش کررہی ہے، شمالی و جنوبی وزیرستان پولیو وائرس کے لیے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر وائرس کے خاتمے کو یقینی بنارہی ہے، پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں