تازہ ترین

کراچی کے تعلیمی اداروں میں متعدد منشیات فروش گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف

کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرنے والے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تعلیمی اداروں میں متعدد منشیات فروش گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس حکام نے کہا کہ 15 سے زائد منشیات فروش گرفتار کرلئے ہیں۔

حکام نے مفرورملزمان کےشناختی کارڈزاورپاسپورٹ بلاک کرنےکا فیصلہ کیا اور کہا منشیات فروش افغانستان، کوئٹہ اور نوشکی سے نیٹ ورک چلاتے ہیں، منشیات فروش کوچ اور بسوں سےکوئٹہ ،حب کےذریعے منشیات منتقل کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات پہنچانے کیلئےڈلیوری بوائے رکھے ہوئے ہیں، آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی رابطہ کرکےمنشیات فروخت کرتےہیں۔

حکام نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والےملزمان کی لسٹیں تیارکرلی ہیں، انمول پنکی گروہ کو منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

منشیات فروش گروہ کےساتھ پولیس اہلکار کامران بھی ملوث ہے، انمول عرف پنکی پوش علاقوں،تعلیمی اداروں اورپارٹیزمیں منشیات سپلائی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -