کراچی: سندھ حکومت کا سندھ ہاؤس اسلام آباد اور مری کےلئے اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد اور مری کےکئی ملازمین کو جعلی قرار دے کر انہیں برطرف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہونےوالےملازمین کی برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے گے ہیں اور ساتھ ہی وہ ملازمین جن کی 10سال بقایا سروس ہے انہیں بھی برطرف کیا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں دیگر صوبوں کا ڈومیسائل رکھنےوالوں کوبھرتی نہ کیاجائے غیرقانونی ترقیوں کابھی جائزہ لیاجائے،ایسی ترقیاں واپس ہوں گی، کراچی:اپرگریڈمیں ایڈجسٹ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ بھی واپس ہوگی۔
ملازمین کی حاضری یقینی بنانےکیلئے بائیومیٹرک کو یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں سندھ ہاؤس کی نگرانی کیلئےویب پورٹل سسٹم کےذریعےمانیٹرنگ کی جائے اور سندھ ہاؤس کےکوارٹرز، فلیٹ غیرمتعلقہ لوگوں سے خالی کرائےجائیں۔