پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

مسلح شخص نے بینک میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا، دل دہلا دینے والے مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک جیورجیا میں مسلح شخص نے بینک میں موجود درجنوں افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں ڈالر کیش کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی حصے زوگیدی میں نقاب پوش مسلح شخص نے بینک ڈکیتی کے دوران وہاں موجود عملے اور صارفین کو یرغمال بنا لیا۔

https://twitter.com/Atlantide4world/status/1318919503972044801?s=20

فوجی یونیفارم میں ملبوس شخص باآسانی ہینڈگرینیڈ اور مشین گن کے ساتھ بینک میں ڈاخل ہوا اور دروازے بند کر کے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس نے بینک کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح شخص سے بات چیت کی جارہی ہے، مذاکرات کے بعد ڈاکو نے ایک حاملہ خاتون کو چھوڑ دیا ہے۔

https://twitter.com/ISCResearch/status/1318879867031719939?s=20

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈاکو نے 5 لاکھ ڈالر کیش کا مطالبہ کیا ہے۔ بینک میں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 30 بتائی جارہی ہے جو کہ زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/Atlantide4world/status/1318889124573679616?s=20

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں