جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پراگ یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ سے کئی افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں اندھادھند فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراگ کی ایک یونیورسٹی میں شوٹر نے جمعرات کو کئی لوگوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا جب کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو مار دیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پوری عمارت کو اس وقت خالی کرایا جا رہا ہے اور اس جگہ پر کئی ہلاک اور دسیوں زخمی ہیں۔

- Advertisement -

چارلس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے عملے اور طلباء کو بھیجی گئی ایک ای میل جسے رائٹرز نے دیکھا، میں کہا گیا تھا کہ ایک شوٹر اس کی عمارتوں میں سے ایک میں تھا اور اس نے عملے سے کہا تھا کہ وہ محفوظ رہیں۔

ای میل میں کہا گیا کہ کہیں نہ جائیں، اگر آپ دفاتر میں ہیں تو انہیں لاک کر دیں اور فرنیچر کو دروازے کے سامنے رکھیں، لائٹس بند کر دیں۔

طلباء کے ایک گروپ کی تصویر پوسٹ کی، جو عمارت کے ایک کنارے پر چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے اسکوائر اور یونیورسٹی کی عمارت سے ملحقہ علاقے کو سیل کر دیا ہے جو شہر کے ایک مصروف حصے میں واقع ہے جہاں ایک مشہور گلی ہے جو سیاحوں کو اولڈ ٹاؤن اسکوائر کی طرف لے جاتی ہے۔

وزیر اعظم پیٹر فیالا نے ملک کے مشرق کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور وہ پراگ جا رہے ہیں۔

جمہوریہ چیک میں گن کرائم نسبتاً کم ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دسمبر 2019 میں، ایک 42 سالہ بندوق بردار نے مشرقی چیک شہر اوسٹراوا میں اسپتال کے انتظار گاہ میں چھ افراد کو ہلاک کر دیا اور فرار ہونے سے پہلے خود کو گولی مار لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں