گوجرانوالہ میں سینئر پولیس افسران سے بدسلوکی اور وردی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش میں ن لیگ رہنما عطاتارڑ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عطاتارڑ نے کارکنان کےساتھ پولیس اسٹیشن پردھاوابولنےکی کوشش کی، عطاتارڑ نے کارکنان کواشتعال دلاکرتھانےپرحملے کیلئےاکسایا۔
زیرحراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور عطاتارڑ سمیت لیگی کارکنان حوالات میں بند ہیں۔
ٹی وی پر عطا تارڑ کے گرفتاری کی خبر دیکھی۔ آئی جی پنجاب سے بات کی تو پتہ چلا ن لیگ کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا اور اس وجہ سے پولیس نے قانون کے مطابق انہیں حراست میں لیا۔ pic.twitter.com/FvYoEfDRZP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2021
معاون خصوصی شہبازگل نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹی وی پر عطا تارڑ کے گرفتاری کی خبر دیکھی آئی جی پنجاب سے بات کی تو پتہ چلا ن لیگ کےلوگوں نے پولیس پر حملہ کیا اس وجہ سے پولیس نے قانون کے مطابق انہیں حراست میں لیا۔
اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ن لیگ کے اہم رہنما گرفتار؟ مریم نواز بول پڑیں
اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ۔
دوسری جانب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شرم کرو ‘