میکسیکوسٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت میکسیکوسٹی اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری دفاتر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف وہراس ہے۔
غیر ملکی خبر ررساں ادارے کے مطابق زلزلہ کوہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی تاہم کوئی جانی یا مانی نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
زلزے کا مرکز میکسیکو شہر تپاچولا تھا اور گہرائی 40 میل تھی، مقامی اسکول کی دیوار پر زلزلے کے باعث دراڑیں پڑی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم معمول کے مطابق دفتر میں کام کررہے تھے کہ اچانک زمین لرزنے لگی اور ہم جان بچانے کی خاطر فوراً باہر بھاگے۔
میکسیکو میں ہولناک زلزلہ‘ 226 ہلاک
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
میکسیکو میں ستمبر2017 میں آنے والا یہ زلزلہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے موقع پر آیا تھا۔
ہزاروں افراد چند گھنٹے قبل ہی اس موقع پرمنعقد کی جانے والی تقاریب اور ممکنہ طور پر آنے والے زلزلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ڈرل سے فارغ ہوئے تھے۔