اشتہار

امریکا اور یورپ میں گرمی کی شدید لہر، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ایریزونا : امریکی نیشنل ویدرسروس نے امریکیوں کےلیے انتہائی گرمی کا الرٹ جاری کردیا، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر نے امریکا اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد امریکی ریاستوں ایریزونا، نویڈا، ٹیکساس،کیلی فورنیا میں انتہائی گرمی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ریاست ایریزونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینکس شہر میں پارہ تینتالیس ڈگری سےبڑھنے کی توقع ہے اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں کل پارہ چون ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کاامکان ہے۔

- Advertisement -

یورپ کے بھی کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روزتک برقراررہے گی، فرانس،جرمنی،اسپین،یونان، کروشیا، ترکیےاورپولینڈ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

اٹلی میں پارہ اڑتالیس ڈگری سےبھی تجاوز کرسکتا ہے، اٹلی کے سولہ شہروں میں الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

سیکریٹری جنرل ڈبلیوایم او کا کہنا ہے کہ ریکارڈتوڑگرمی سے امریکا، یورپ اور ایشیا کے وسیع حصے متاثر ہے اور گرم موسم کی وجہ سےشدیدموسمی واقعات معمول بن رہے ہیں اور گرمی کی لہر یورپ، امریکا،بھارت،پاکستان اورایشیاکولپیٹ میں لےرہی ہے۔

امریکی نیشنل ویدرسروس نےامریکیوں کے لیے انتہائی گرمی کاالرٹ جاری کردیا جبکہ یورپ میں ابتک کاسب سےزیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں