ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کراچی کے کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع، سڑکیں تالاب بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں اختیارات کی جنگ اور اداروں کی نااہلی کے سبب ابلتے گٹروں کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے، میئر کراچی بھی صورتحال سے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افسران کی نااہلی کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، شہر قائد کی اہم ترین شاہراہوں پر سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کراچی کی مصروف شاہراہ نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ سیوریج کے پانی سے بھری ہوئی ہیں گلستان جوہر میں سیوریج کے پانی سے سڑک پر گڑھے پڑگئے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ حسین ہزارہ گوٹھ اور بروہی گوٹھ سیوریج پانی سے شدید متاثر ہیں، دونوں گوٹھوں میں ایک ماہ سے نکاسی اور ابلتے گٹر صاف نہ کیے جاسکے، متعدد بار شکایات کے باوجود واٹراینڈ اینڈ سیوریج بورڈ حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔

اس صورتحال سے مئیر کراچی وسیم اختر بھی پریشان ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ محدود وسائل میں سڑک بناتے ہیں، سیوریج کے پانی سے ان میں گڑھے پڑ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ لائن ڈالنے کیلئے سڑک کھود دیتا ہے لیکن دوبارہ نہیں بنائی جاتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ بارشوں کے بعد شہر کے اکثر سڑکوں کے گٹر ابل پڑے تھے، جن کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں بڑے پتھر ڈال کر جان بوجھ کر چوک کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی کراچی کی مشہور سڑکوں ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت اورنگی ٹاؤن میں بھی گٹر لائنوں کو قصداً چوک کرایا جا چکا ہے، تاہم ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں