ریاض: سعودی عرب میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ہشام ایس الجادھے نے گزشتہ روز ایک اہم اقدام کا افتتاح کیا، جس کا مقصد تشخیصی لیبارٹری کے آلات تیار کرنا اور اسپتالوں میں 3D پرنٹنگ کو فروغ دینا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا افتتاح ریاض میں گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن 2024 میں شرکت کرنے والے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پویلین میں کیا گیا۔
اس اہم اقدام کا مقصد مملکت کے اسپتالوں اور طبی لیبارٹریوں کے اخراجات کو کم کرتے ہوئے ان میں جدت، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام ملکی صنعت کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی SFDA کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کے لیے مواقع کم ہوسکتے ہیں کیوں کہ صحت کے شعبے کے مزید پروفیشن کی سعودائزیشن کی جائیگی۔
مملکت میں صحت کے شعبے میں مزید چار پروفیشن کی سعودائزیشن ہوگی جبکہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا عمل مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جائے گا، ایکسرے ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، نیوٹریشنز اور فزیو تھراپی کے شعبوں کی سعودائزیشن کی جائے گی۔
سعودی عرب: حرمین میں زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں بڑے شہروں جیسے ریاض، جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام اور الخبر میں سعودائزیشن کا آغاز کیا جائے گا۔